نئی دہلی- - - - ہندوستانی فوج کے میجر گوگوئی کے خلاف ’’کورٹ آف انکوائری‘ ‘کا حکم دیا گیا ہے۔آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا تھا کہ میجر گوگوئی نے اگر کوئی غلطی کی ہے تو انہیں سخت سزا دی جائیگی جو اپنے آپ میں مثال ہوگی۔سری نگر کے ایک ہوٹل میں میجر گوگوئی کی اسٹاف کے ساتھ تکرار ہوئی تھی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ڈرائیور اور مقامی لڑکی بھی تھی۔ لڑکی کے فوج کے افسر سے ہوٹل میں ملاقات کرنے آنے کی بات پھیلنے پر مقامی سطح پر تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔ پولیس نے اس وقت پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا تھا۔میجر گوگوئی اپریل میں اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے سری نگر لوک سبھا سیٹ کیلئے ضمنی الیکشن کے دوران بڈگام میں سیکیورٹی اہلکاروں کو پتھر ائو سے بچانے کیلئے ایک مقامی نوجوان کو ڈھال بناکر اپنی جیپ کے بونٹ پر باندھا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -وزیر اعظم مودی کے دورہ کولکتہ میں دلچسپ نظارہ