Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کہتے کچھ کرتے کچھ ہیں،زرداری

اسلام آباد...پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ فاٹا کے انضمام پرپارلیمنٹ اور فاٹا کے عوام کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اب اسی طرح جنوبی پنجاب کو بھی صوبہ بنایا جائے گا ۔ اسے بھی فاٹا کی طرح سب ووٹ دینگے۔نوازشریف ہمیشہ دہرے بیان دیتے رہے ۔کہتے کچھ کرتے کچھ ہیں۔مشرف میرالیڈر نہیں تھا کہ اس کیلئے نوازشریف سے ملتا۔مریم نواز کوکٹہرے میں میاں صاحب کی وجہ سے کھڑا ہونا پڑ رہا ہے۔میں کسی کی بیٹی ،بہن کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا۔ جب جیل میں تھا تب بھی یہ لوگ ججوںاتھ ملکر سازشیں کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر کوگھر بھیجنا اہم تھا۔ اس لئے ن لیگ کوپنجاب دیا۔اگر اس وقت پنجاب میں پیر رکھ دیتا توپنجاب ان کے پاس نہ جاتا۔ اس فیصلے سے میری پارٹی آج بھی متاثر ہے۔ طاہر القادری کندھا نہ دیتے توعمران خان دھرنا نہیں دے سکتے تھے۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں۔پاکستان کے ساتھ ہیں۔میاں صاحب بتائیں کس کے ساتھ ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ بے نظیرفاٹا کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے کرگئی تھیں۔کچھ لوگ سیاسی ایجنڈا کی بنیاد پرمخالفت کرتے آئے ہیں۔ انہیںخطرہ تھا کہ ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔جب صدر تھا تو خود جرگہ بلایاتھا۔ اس لئے فیصلہ نہیں کیا کہ میاں صاحب اس وقت فاٹا معاملے پرہم سے گیم کھیل رہے تھے جو آج بھی کھیل رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ مشرف سے میری کوئی دوستی، عداوت نہیں تھی۔میں نے توا سے ایوان صدر سے نکالا تھا۔ مشرف کو صدارت سے ایسے ہٹایا جیسے دودھ دے مکھی کوہٹایا جاتا ہے۔ زرداری نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے2 نام د ئیے ہیں۔ ان میں ایک سابق سیکرٹری اور ایک بزنس مین ہے۔
مزید پڑھیں:مخالفین مجھے شوباز کہتے ہیں،شہباز شریف

شیئر: