نگراں وزیر اعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے؟
اسلام آباد...نگران وزیر اعظم کے انتخاب کے معاملے پر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ڈیڈ لاک ختم نہ ہونے سے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مزید ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار تصدیق حسین جیلانی اور عشرت حسین میں سے کسی ایک نام پر پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق ہو سکتا ہے۔ ا سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ ابھی تک پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لئے کوئی درخواست نہیں آئی۔ وزیرا عظم شاہد خاقان نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو پیر کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔خورشید شاہ نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کے مجوزہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم سے اب کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔ جلد اسپیکر کو پارلیمانی کمیٹی کے لئے 2 نام بھجوا دوں گا۔ نگراں وزیراعظم کے لئے ذکا اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام بھیجیں گے۔