Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف میں یوم اقبال

 
 علامہ اقبال نے اشعار کے ذریعے مسلمانوں کے دل میں آزادی کا جذبہ پیدا کیا ، انکے اشعار میں خودی کا تصور نمایاں ہے
 
پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف میں یوم اقبال پر باوقار تقریب کا اہتمام اسکول کی لٹریری سوسائٹی نے کیا۔ صدارت کے فرائض ضیاءاللہ خان نے انجام دیئے۔ مہمان خصوصی عنایت اللہ جان تھے۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انچارج لٹریری سوسائٹی عدنان مرزا نے انجام دیئے۔ طلباءنے علامہ اقبال کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہی کی کوششوں سے آج ہم آزاد ملک میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے اشعار کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کے دل میں آزادی کا جذبہ پیدا کیا اور یہ احساس دلایا کہ وہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کو اتحاد، محبت اور بھائی چارے کا سبق دیا۔ وہ اپنے مردمومن میں شاہین کی صفات دیکھنا چاہتے تھے۔ ان کے اشعار میں خودی کا تصور نمایاں ہے۔
سعید احمد لغاری کے تیار کردہ طلباءنے ”اقبال ہے اقبال ہمارا“ پیش کرکے حاضرین کے دلو ںکو گرمایا۔ محمد یاسین نے اپنی تقریر میں اقبال کے اشعار کا حوالہ دیتے ہوئے مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا ۔ فرقہ پرستی ، اقربا پروری اور عصبیت کو مسلمانوں کیلئے زہر قاتل قرار دیا۔ تقریری مقابلے کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ اس میں پاکستانی طلبہ کے ساتھ دیگر ممالک کے طلباءنے بھی بھرپو رحصہ لیا۔ تقریری مقابلے میں بالترتیب عدیل یاسین اور طارق احمد اول رہے۔ عبداللہ ساجد اور شہیر الدین دوم جبکہ سعد فاروق اور عبداللہ سوم رہے۔
 

شیئر: