Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کی طلبی

اسلام آباد... سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب پر فوج نے تحفظات کا اظہار کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اسد درانی نے کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کئے ہیں، جنرل اسد درانی کو اپنے بیانات پر پوزیشن واضح کرنے کے لئے پیر کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کتاب میں حقائق کے منافی باتیں ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی، کوئی بھی شخص ملک اور قانون سے بالاتر نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ایکشن ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر لیا گیا ہے جو نہ صرف حاضر سروس بلکہ ریٹائرڈ افسران پر بھی لاگو ہوتا ہے۔دریں اثنا ءچیئرمین سینیٹ نے بھی وزارت خارجہ سے ا سد درانی کی کتاب کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔
مزید پڑھیں:جنرل باجوہ کے دورہ ہند کی تجویز

شیئر: