مسلمان نوجوان پر ہندوﺅں کا تشدد
کانپور .... یوپی کے شہر کانپور میں ایک 24سالہ مسلمان کو خوب زدوکوب کیا گیا۔ اس کے مختلف فرقے کی خاتون سے تعلقات تھے۔ حملہ آوروں نے اس سارے واقعہ کی وڈیو بھی بنالی۔ یہ نوجوان 3سال سے اس خاتون سے بات چیت کرتا رہا تھا۔ وہ اس سے ملاقات کیلئے ریلوے اسٹیشن گیا تھا۔ حملہ آور جو اسی محلے کے تھے، اس کا پیچھا کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن گئے۔ حملہ آور اور خاتون ہندو ہے۔ اس واقعہ کی وڈیو میں ایک شخص کی آواز سنی جارہی ہے کہ تمہاری زندگی اگر برباد نہیں کردی تو ہم اپنا نام بدل دیں گے۔ایک اور شخص کی آواز سنائی دی کہ اسے ایسے علاقے میں جاکر زدوکوب کرو جہاں لوگ کم ہوں۔ مسلمان نوجوان نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور دعویٰ کررہے تھے کہ انکا تعلق دائیں بازو کی تنظیم سے ہے۔ اس نے کہا کہ ہندو خاتون سے میری اچھی دوستی ہے اور ملاقات کیلئے وہاں گیا تھا۔ یہ وڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اتراکھنڈ میں ایک سکھ افسر نے ایک مسلم نوجوان کو ہجوم سے بچایا تھا۔