Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی جہانگیر صدیقی منگل کو چارج لینگے

  اسلام آباد ...امریکہ کےلئے نامزد پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی منگل29 مئی کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی ہفتے کی رات واشنگٹن کیلئے روانہ ہوگئے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے علی جہانگیر انکی اہلیہ اور بچوں کو ویزے جاری کر دئیے گئے ۔علی جہانگیر پیر کو واشنگٹن پہنچیںگے۔ مقامی چھٹی کے باعث منگل کو عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔سبکدوش پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اسی دن وطن واپس روانہ ہونگے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 8 مارچ 2018 ءکو نامزدگی کی منظوری دی تھی ۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پر پھر اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 31 مئی حکومت کا آخری دن ہے۔ علی جہانگیر صدیقی29 مئی کو عہدہ سنبھال رہے ہیں ۔ واضح رہے علی جہانگیر صدیقی کے تقرر کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ان کے خلاف نیب میں بھی کیسز زیر التوا ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں امریکی شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے،ترجمان

شیئر: