Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کے غلط کام برداشت نہیں ،اودھو ٹھاکرے

ممبئی۔۔۔۔شیو سینا سربراہ اودھو ٹھاکرے نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے غلط کاموں کو برداشت نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوتوا کیلئے 25برسوں تک بی جے پی کوبرداشت کیا،اب مزید برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی واجپئی کے دور والی نہیں۔ اب وزیر اعظم نریندر مودی کی بی جے پی ہوگئی ۔ پال گھر ضمنی انتخابات میں پروانچل کے ووٹرز کو لبھانے کیلئے مشرقی ورارمیں یوگی آدتیہ ناتھ نے بی جے پی ریلی منعقد کی تھی ۔ واضح ہو کہ پال گھر سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ چنتا من وناگا کی اچانک موت کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی انتخابات کیلئے بی جے پی نے راجندر گاوت کو امیدوار نامزد کیا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -اسکول گیٹ گرنے سے طالب علم ہلاک

شیئر: