Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں حکومت کیلئے نیب کلیئرنس لازمی

اسلام آباد....قومی احتساب بیورو ( نیب )نگراں سیٹ اپ میں آنے والوں کی بھی جانچ پڑتال کر ےگا ۔ ذرائع نے کہا کہ نیب کے مطابق نگران حکومت کا حصہ بننے والوں کے ناموں کی پہلے چھان بین ضروری ہے۔ ان ناموں سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا ان کے خلاف نیب میں کوئی انکوائری یا مقدمہ تو نہیں چل رہا۔ نیب کے مطابق چاروں صوبوں کے نئے چیف سیکرٹریز کی بھی چھان بین ہو گی۔ تعیناتی سے پہلے ناموں کی نیب کلیئرنس لازم قرار دے دی گئی۔
مزید پڑھیں:کوئی غدار نہیں سب محب وطن ہیں،سعد رفیق

شیئر: