Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارہ ہائی جیکنگ اور اقامہ کیس ایک ہے،نواز شریف

اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جتنا مذاق طیارہ ہائی جیک کیس تھا اتنا ہی مضحکہ خیز موجودہ مقدمہ ہے۔احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اٹک قلعہ میں طیارہ ہائی جیک اور ا قامہ کیس میں موقف ایک ہی ہے۔1999 میں نکالے جانے کی وجو ہ یہی تھیں اور آج بھی یہی ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے ہائی جیکنگ پر سزا سنائی گئی۔ ایسا ہی ہے جیسے آج تنخواہ پر فارغ کیا گیا۔ قوم طیارہ ہائی جیک کیس کو مانتی ہے اور نہ موجودہ کیس کو۔ 70سال گزر گئے لیکن کچھ عرصہ اور لگے گا۔ میرے بیانیے اور موقف کی ہی جیت ہوگی ۔فتح کے سوادوسری کوئی منزل نہیں ہے۔نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جس نے کام کیا۔ دوسری جماعتوں کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ وہ اپنے کسی منصوبے کا بتائیں اور خود عمران خان بتائیں آج تک کون سا منصوبہ مکمل کیا ہے۔ہمیں کام کے لئے صرف ڈیڑھ دو سال ملے۔ اگر پورے 5 سال ملتے تو اور کام کرتے۔نگراں وزیراعظم سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لئے ہم نے اچھے نام دئیے، ایسا نام نہیں دے سکتے جسے عوام قبول نہ کرے۔ نگراں وزیراعظم ایسا ہو جسے قوم بھی کہے اچھا نام ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آپ تحریک انصاف کے سینیٹر کے بھائی کو وزیراعلیٰ بنا رہے ہیں۔ یہ تو بلی سے دودھ کی رکھوالی کرانے والی بات ہے۔
مزید پڑھیں:کوئی غدار نہیں ،سب محب وطن ہیں،سعد رفیق

شیئر: