Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی کمزوری نہیں طاقت ہوں،مریم

اسلام آباد... سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اورمسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا واحد قصور یہ ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں اس حیثیت سے ہرسزا کے لئے تیار ہوں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آج کے دور میں بیٹیاں سانجھی نہیں رہیں بلکہ آج کا دستور بیٹی کو باپ کی بڑی کمزوری بنا کر استعمال کرنا ہے۔ منصوبہ ساز جانتے ہیں باپ بیٹی کا رشتہ کتنا نازک ہوتا ہے۔ مجھے بدعنوانی کی وجہ سے اس کیس میں ملوث نہیں کیا گیا بلکہ میرا واحد قصور ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں ۔ فولاد کا دل رکھنے والے نوازشریف کو جھکانے کا واحد طریقہ بیٹی پر مقدمے بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی عدالت اللہ کی ہے،جہاں کوئی واٹس ایپ کالز نہیں ہوتیں۔ پاکستان کی بیٹی ہونے کی حیثیت سے ہر سزا کے لئے تیار ہوں۔ اپنے والد کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہوں۔نوازشریف کی بیٹی اس کی کمزوری نہیں طاقت ہے۔
مزید پڑھیں:طیارہ ہائی جیکنگ اور اقامہ کیس ایک ہے،نواز شریف

شیئر: