کنٹرول لائن پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی
روالپنڈی ...لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر لائن کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ کھوئی رٹہ سیکٹر کی سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا ۔ لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاوں ججوٹ بہادر ، چتر، بھینسہ گالہ، خانپور کی سول آبادی پر ہندوستانی فوج نے بلااشتعال گولہ باری کی۔ ججوٹ بہادر کا رہائشی دانش شبیرر زخمی ہو گیا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ہندوستانی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔