Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم ایم اے بہترین متبادل سیاسی قیادت ہے، ڈاکٹر فرید پراچہ

جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے اعزاز میں ڈاکٹر الطاف بشیر ویلمی کی طرف سے افطار ڈنر، کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی
جی ایس ایوب ۔ خمیس مشیط
 جماعت اسلامی اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔ تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے۔ سب سے پہلے پاکستان ہے۔ اپنی ذا ت کو بچانے کیلئے پاکستان کی سالمیت کو دائو پر لگانا غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ ایم ایم اے موجودہ حالات میں سیاسی قیادت کا بہترین متبادل ہے۔ ان خیالات کا اظہار عسیر ریجن کے دورے پر آئے جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے ڈاکٹر الطاف بشیر ویلمی کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر پر کیا۔
     انہوں نے کہا کہ پاکستان داخلی اور خارجی حالات کے مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ اس وقت ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہئے جس سے ملک کی سالمیت کو نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی ذات کو بچانے کیلئے اداروں کیخلاف بیانات نہ دیں۔ انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ جماعت اسلامی دیانتدار قیادت کے ساتھ میدان میں ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جماعت ایک منظم تنظیم ہے۔ صاف اور شفاف کردار امیدواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ الحمدللہ جماعت اسلامی کا دامن صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملک لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے اور بیرون ملک سیاستد انوں او رحکمرانوں کے اثاثہ جات ملک میں لائے جائیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سب کے احتساب پر یقین رکھتے ہیں۔
     ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر زوردیا ہے۔ ہم نے اسمبلی میں قرارداد بھی پیش کی ہے لیکن بدقسمتی سے اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں آپکا سب سے بڑاکردار ہے جو زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان پہنچاتا ہے۔ آپ کے جذبۂ حب الوطنی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ مستقل طور پر وطن جانے والوں کیلئے حکومت کو چاہئے کہ ملک میں ان کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کریں۔ کاروبار کیلئے قرضہ اسکیم کا اجراء ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے اپنے دورہ عسیرکے دوران کمیونٹی وفود سے بھی ملاقاتیں کیں۔
    پاکستان ڈاکٹرز فورم کے چیئرمین اور او پی ایف کی ایڈوائزری کونسل کے ممبر ڈاکٹر جمیل مغل نے بھی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سے ملاقات کی اور کمیونٹی مسائل سے آگاہ کیا۔ او پی ایف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے ڈاکٹر جمیل مغل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کمیونٹی کی خدمت کررہے ہیں۔ انسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ مجھے آپ جیسے پاکستانیوں پر فخر ہے۔ پاکستان ویلفیئر فورم عسیر  کے صدر فاروق بٹ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سے ملاقات کی۔ فورم کی کارکردگی بیان کی جس پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ لوگ کمیونٹی کی خدمت کررہے ہیں۔ میں آپ کو 20سال سے جانتا ہوں۔ ہر سال آپ سے ملاقات ہوتی ہے۔ ہم سب پاکستانی ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک رہنا چاہئے۔
     فورم کے وفد میں سید عاصم حسین شاہ، محمد ریاض چوہدری، محمد اسد، مظفر اعوان، رائو محمد اویس تھے۔ ابرار کیانی، محمد افضل، ارشد بٹ، شاہد بٹ، جاوید چوہدری آف نارووال، شوکت علی شاد، میاں سلیم، عبدالستار راجہ، طارق شیخ، ڈاکٹر نعیم قائم خانی اور دیگر نے بھی ملاقات کی۔
مزید پڑھیں:- - -  -روزہ رکھ کر تعصب سے پاک معاشر ہ استوار کریں،رہنما پاک سرزمین

شیئر: