ایکسٹرا میں آگ کیوں لگی، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
ایکسٹرا میں آگ کیوں لگی، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
منگل 29 مئی 2018 3:00
جدہ:جدہ کے ایکسٹرا سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد آتشزدگی کی وجہ معلوم کرنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا تو آتشزدگی کی وجہ حیران کن نکلی۔
سی سی ٹی وی کیمرے سے معلوم ہواہے کہ آتشزدگی کی وجہ پاور بینک کا پھٹنا ہے۔ پاور بینک عموما موبائل چارچ کرنے کے لئے گھروں اور دفاتر میں عام استعمال کیا جاتا ہے۔ پاور بینک میں اچانک دھماکہ ہوا حالانکہ وہ بجلی سے متصل نہیں تھا۔ سوشل میڈیا میں شیئر ہونے والی وڈیومیںدکھایا گیا ہے کہ محکمہ شہری دفاع کا اہلکار سی سی ٹی وی کیمرہ دیکھ رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ایکسٹرا کا کوئی ذمہ دار بھی ہے۔ اس نے بتایا کہ پاور بینک پھٹنے سے آگ کی شروعات ہوئی۔
بعد ازاں سلو موشن میں دھماکہ دوبارہ دکھایا۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے پوری اسکرین پر دھواں چھا گیا۔ سی سی ٹی وی کیمرے کے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب سینٹر بند تھا۔
محکمہ شہری دفاع آتشزدگی کے حوالے سے تفصیلی اعلامیہ جاری کرے گا۔