مالا بار گولڈ نے دبئی میں 1600افطار پیکٹ تقسیم کئے
جدہ ..... مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز نے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے ایم بی ایم لیبر کیمپ میں افطار کے 1600 پیکٹ تقسیم کئے۔ یہ کام 25مئی کو کمیونٹی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے کیا گیا۔اس موقع پر مالا بار گولڈ کا عملہ بھی مینجر سی ایس آر مسٹر حمزہ کے ایس کی قیادت میں موجود تھا۔ انہوں نے افطار پیکٹ تقسیم کئے۔ ایم جی ایم کیمپس کی سربراہ نازنین بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز کی ہمیشہ سے یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرسکے۔ اس کمپنی نے جی سی سی اور مشرق بعید کے ممالک میں اپنی رفاہی سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے۔رمضان المبارک کے دوران 70ہزار سے زیادہ افطار پیکٹس تقسیم کئے جائیں گے۔