Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کالی کلوٹی کہنے پر بیوی کوطلاق لینے کی اجازت، ہائیکورٹ

چنڈی گڑھ۔۔۔۔اگر آپ بیوی کو آئندہ کالی کلوٹی کہنے کی غلطی کرنیوالے ہیں تو کئی بار سوچئے۔ پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ نے مہندر گڑھ کی خاتون سے ناروا سلوک برتنے کے معاملے میں سماعت کرتے ہوئے بیوی کو طلاق لینے کی اجازت دیدی۔دراصل خاتون کا شوہر سے کھانا نہ بنانے کے معاملے پر تنازع پیدا ہوگیا تھا ۔ خاتون نے عدالت میں الزام لگایا کہ شوہر اس کے رنگ وروپ پر تنقید کرتا رہتا ہے جس سے دلبرداشتہ ہوکر طلاق کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے سماعت کے بعد اپیل منظور کرلی۔عدالت میں پیش کئے گئے ثبوت سے یہ بات اخذ کیا گیا کہ اپیل کنند ہ کے ساتھ ذہنی اور جسمانی طور پر زیادتی کی گئی ہے۔ جسٹس ای ایم ایس بیدی اور جسٹس گرویندر سنگھ گل پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے مہندر گڑھ کی فیملی کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے خاتون کے حق میں فیصلہ سنایا ۔ واضح ہو کہ مہندر گڑھ کی فیملی کورٹ نے شوہر کیخلاف خاتون کی دائر اپیل خارج کردی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی: ربر فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

شیئر: