Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو2013سے بہتر چھوڑ کر جا رہے ہیں،شاہد خاقان

اسلام آباد...وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی طرح غیر جانبدار اور آزاد میڈیا بھی ملک کے لئے ضروری ہے ۔ اے پی این ایس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 2013ءسے کہیں بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ تنقید کے ساتھ مثبت رپورٹنگ بھی ضروری ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مسائل کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا۔ خواہش ہے انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔ ملک کسی ایسی حکومت کا متحمل نہیں ہوسکتا جیسے عوام کااعتماد حاصل نہ ہو۔ہمیں جمہوریت اور ملک کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے دن سے آزادی صحافت کا فیصلہ کیا اور سیکرٹ فنڈ کا کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔گزشتہ5 سالوں کے دوران سیکرٹ فنڈ کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔ ہمارا مقصد یہ نہیں کہ صرف حکومت کی تعریف کی جائے بلکہ تنقید کے ساتھ ساتھ مثبت رپورٹنگ بھی ضروری ہے۔مثبت رپورٹنگ ملک کی ترقی کے لئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ غلط اطلاعات پر مبنی خبر کی اشاعت کے بعد اس کی تردید بھی ہونی چاہیے۔ میڈیا اس حوالے سے میکنزم تیار کرے کہ کسی قسم کی غلط خبر کی تردید کی اشاعت بھی ہو سکے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران آزادی رائے کے اقدامات کئے ہیں۔ ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ کسی پر کوئی دباو نہ ڈالا جائے۔مسائل کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا۔خواہش ہے کہ آزاد اور منصفانہ انتخابات ہوں۔ 
مزید پڑھیں:نیب سرکاری افسران کو تنگ کرنا بند کرے،شاہد خاقان

شیئر: