Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میئر کراچی کیخلاف 10 ارب روپے کرپشن کی تحقیقات

  اسلام آباد....چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری ،مئیر کراچی وسیم اختر اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔ چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری فنڈز میں خوردبرد کے الزامات پرجانچ پڑتال اور تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ ثناءاللہ زہری کے اثاثے ان کے ذرائع آمدن سے کہیں زیادہ ہیں۔ مئیر کراچی وسیم اختر پر سرکاری فنڈز میں 10 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کالزام ہے۔ نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
مزید پڑھیں:نیب سرکاری افسران کو تنگ کرنا بند کرے،شاہد خاقان

شیئر: