نگراں وزیر اعلی پنجاب کا نام واپس،تحریک انصاف کا یو ٹرن
لاہور...تحریک انصاف نے یو ٹرن لیتے ہوئے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کےلئے ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا اعلان کردیا ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا نام واپس لینے کا فیصلہ پارٹی اجلاس میں اختلاف رائے کے بعد کیا گیا ۔پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے بتایاکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر پارٹی میں اتفاق نہیں ہو پایا ۔ اس نام سے تحریک انصاف دستبردار ہوچکی ہے۔ نگراں وزیراعلی پنجاب کے لئے نیا نام دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شہبازشریف اور میاں محمود الرشید نے مشاورت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں نگراں وزیراعلیٰ کےلئے ناصر خان کھوسہ کے نام کا اعلان کیا تھا ۔ ناصر سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ اور سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ کے بھائی ہیں۔