علی جہانگیر صدیقی کا تقرر باعث شرمندگی ہے،ہائیکورٹ
اسلام آباد...اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی کے معاملے پر اظہار برہمی کیا ہے ۔ جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے امریکہ میں سفیر کی تعیناتی چیلنج کئے جانے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنا شرمندگی کا باعث ہے۔عدالت نے i اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ بتائیں علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پاکستان کے لئے باعث شرمندگی نہیں ۔جس پر اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ مجھے اس بات پر کوئی شبہ نہیں ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے عدالت مملکت پاکستان کو شرمندگی سے بچانا چاہ رہی ہے۔پاکستان کا امیج عدالت کو عزیز ہے۔اس معاملے کو نئی حکومت کے آنے تک ملتوی کر دیتے ہیں۔ عدالت نے میڈیا کو آج کی عدالتی کاروائی رپورٹ کرنے سے روکنے کی اٹارنی جنرل کی استدعا مسترد کر دی اور ریمارکس دیئے اگر عدالت علی جہانگیر صدیقی کے تقررکے خلاف درخواست کو منظور کرلے تو پھر اس کے مضمرات کیا سکتے ہیں۔نگران حکومت سفیر کی تقرری کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔نئی حکومت کو آنے دیں۔