Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی عمل کا آغاز،کاغذات نامزدگی کل جاری ہونگے

 
  اسلام آباد...پاکستان میں ن لیگ کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ انتخابی عمل کا آغاز ہوگیا ۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے پولنگ 25 جولائی کو ہی ہوگی۔ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 2 جون سے 6 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ نامزد امیدواروں کے نام 7 جون کو شائع کئے جائیں گے۔ جانچ پڑتال 14 جون تک ہوگی۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 19 جون تک دائر کی جاسکیں گی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 19 جون تک دائر کی جاسکیں گی ۔اپیلٹ ٹریبونلز کی جانب سے ان پر فیصلے 26 جون تک کئے جائیں گے۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 27 جون کو جاری ہوگی۔کاغذات نامزدگی 28 جون کو واپس لئے جاسکیں گے۔انتخابی نشانات 29 جون کو الاٹ ہوں گے۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں، خواتین کے لئے مخصوص نشستوں کے لئے بھی یہی انتخابی شیڈول ہوگا۔ 25 جولائی کو ملک بھر میں10 کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹر آئندہ 5سال کے لئے وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ 

شیئر: