پٹرول کے بعد اب گیس سیلنڈر 48 روپے مہنگا
نئی دہلی۔۔۔۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کا ایک اور بوجھ عوام پر آپڑا ۔ دہلی میں سبسڈی والا گیس سیلنڈر 2روپے34پیسے اور بغیر سبسڈی والا سیلنڈر 48روپے مہنگا ہوگیا۔ واضح ہو کہ سیلنڈر کے علاوہ گزشتہ روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے عوام دہری مہنگائی میں گھر گئے۔نئی قیمت کے مطابق دہلی میں سبسڈی والا سیلنڈر493روپے55پیسے جبکہ بغیر سبسڈی والا سیلنڈر 698روپے 50پیسے میں مہیا ہوگا۔انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں 493روپے 55پیسے ، کولکتہ میں 496روپے 65پیسے ، ممبئی میں 491روپے 31پیسے اور چنئی میں 481روپے 84پیسے میں گیس سیلنڈر فروخت کئے جارہے ہیں۔