Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول 6 پیسے اور ڈیزل 5 پیسے سستا

نئی دہلی۔۔۔۔۔پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں کے ساتھ حکومت اور تیل کمپنیاں لگاتار مذاق کے موڈ میں نظر آرہی ہیں۔ 16 دن تک لگاتار قیمتوں میں اضافے  کے بعد ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اب کمی کی جا رہی ہے لیکن وہ انتہائی معمولی  ہیں۔ آج پٹرول کی قیمت 6 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 5 پیسے کم کی گئی ہے۔ قبل ازیں بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ایک پیسے اور جمعرات کو پٹرول میں 7 پیسے اور ڈیزل میں 5 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔حکومت نے واضح کیا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے سے ملک میں تیل کے نرخ میں کمی واقع ہوئی ۔
مزید پڑھیں:- - - -پٹرول کے بعد اب گیس سیلنڈر 48 روپے مہنگا

شیئر: