نگراں وزیراعظم جسٹس ناصر الملک نے حلف اٹھالیا
اسلام آباد...سابق چیف جسٹس ناصر الملک نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا ۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر ممنون حسین نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ارکان قومی اسمبلی سمیت ججز اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں دوسری حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد گزشتہ رات ختم ہوگئی تھی جس کے ساتھ قومی وصوبائی اسمبلیاں اور وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئیں ۔پاکستان میں مسلسل دوسری جمہوری حکومت نے اپنی 5 سالہ مدت پوری کی ہے۔ جسٹس ناصر الملک پاکستان کے ساتویں نگران وزیراعظم ہیں۔وہ پشاور یونیورسٹی کے خیبرلا کالج کے گریجویٹ ہیں۔جسٹس ناصرالملک پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رہے۔ سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے قائمقام چیف الیکشن کمشنر بھی رہے۔