اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر کرم کیا،خواجہ آصف
اسلام آباد...سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر رحم اور کرم کیا ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ رب العزت کا احسان اورمہربانیوں کا شمارہی نہیں، میں عدلیہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو نا اہل قرار دینے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے۔سابق وزیر خارجہ آئندہ الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔