انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے،ناصر الملک
اسلام آباد ..نگراں وزیراعظم جسٹس(ر)ناصرالملک نے کہا ہے کہ دئیے گئے مینڈیٹ کے مطابق کام کروں گا۔ شفاف انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے۔حلف برداری کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے الفاظ یادرکھیں کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے ،جس کام کے لئے آیا ہوں ، وہ ذمہ داری پوری کروںگا۔ الیکشن کمیشن کی مدد کی جائےگی تاکہ بروقت شفاف انتخابات کرائے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ مختصر رکھوں گا۔ صلاح مشورے کے بعد ایک دو ددن میں اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس عہدے پر میرا پہلا دن ہے۔ابھی سے کام شروع کردیا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ مسلح افواج کی جانب سے سبکدوش وزیراعظم شاہد خاقان اور نگران وزیراعظم جسٹس ناصر ا لملک کو علیحد علیحدہ گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔