Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیر اعظم کا پہلا حکم

اسلام آباد... جسٹس (ر) ناصر الملک نے بطور نگراں وزیر اعظم اپنا پہلا حکم جاری کر دیا ۔ پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا تبادلہ کر کے ڈی جی سول سروس اکیڈمی تعینات کر دیا گیا سہیل عامر کو سیکرٹری برائے نگراں وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے ۔کیبنٹ ڈویژن نے نئی تعیناتیو ں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نگران وزیر اعظم کی حلف برداری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے بیورو کریسی میں تبادلے کئے گئے ہیں، سیکرٹری ٹو پی ایم تعینات فواد حسن فواد کو ڈی جی سول سروسز اکیڈمی لاہور ،سیکرٹری کابینٹ سہیل احمد سیکرٹری ٹو پی ایم جبکہ سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ سید ابو احمد عاکف کو نیا سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں:انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے،ناصر الملک

شیئر: