Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کتاب کو پرموٹ کرنے پر مخالفین کاشکریہ

 اسلام آباد ... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے مخالفین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ریحام خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر کتاب کو پرموٹ کرنے والوں کی بے حد ممنون ہوں ۔ سوشل میڈیا مافیا مفت میں میری کتاب کی تشہیر کر رہی ہے ۔ بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔ریحام نے اپنے پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ناقدین کو نظر انداز کردیں۔ وہ کیچڑ تو اچھالیں گے کیونکہ ان کی اصل یہی ہے۔مجھے اس حوالے سے پھولوں کی توقع نہیں تھی۔واضح رہے کہ ریحام خان کی کتاب مکمل ہوچکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات کے دوران اس کی تقریب رونمائی کریں گی۔ کتاب کے مندرجات کے حوالے سے تحریک انصاف کو خدشات ہیں کہ اس میں عمران خان کی شخصیت پر الزامات لگائے گئے ہیں۔ برطا نیہ میں تحریک انصاف کے حامی اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کرنے کی بھی تیاری کر رہے ہیں ۔کتاب میں نہ صرف ریحام خان کی زندگی کے نشیب و فراز شامل ہیں۔وہ بہت سے انکشافات بھی کریں گی۔ کتاب انگریزی میں ہوگی جس کا اردو ترجمہ شائع کیا جائے گا۔
 
 ۔

شیئر: