Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فی کس آمدنی میں 33فیصد اضافہ

  اسلام آباد ... پاکستان کی فی کس آمدنی میں گزشتہ 5 سال کے مقابلے33فیصد اضافہ ہوا ۔وفاقی وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کی رپورٹ کے مطابق 2013 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی 3.7فیصد تھی جو 2018 تک بڑھ کر 5.8فیصد تک پہنچ گئی، زرعی ترقی کی شرح 2013میں 2.68سے بڑھ کر 2018میں 3.8 فیصدہوگئی ۔صنعتی ترقی کی رفتار 2013میں 4.5فیصد سے بڑھ کر 2018 میں 5.8فیصد ہو گئی۔آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گر دی کے واقعات میں کمی ہوئی ۔ 2011میں 650سے زائد سے دہشت گردی کے واقعات 2018 میں کم ہو کر23 رہ گئے۔ دریں اثناءرواں مالی سال تجارتی خسارہ میں 3.809 ارب ڈالر یعنی 14.40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق تجارتی خسارہ 30.245 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تجارتی خسارہ 26.436 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان چین کے قرضے کیسے ادا کرے گا؟

شیئر: