نائیجرین شہریوں کی لاشیں برآمد
نئی دہلی۔۔۔ نئی دہلی میں نائیجریا کے 3شہریوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے یہاں بتایا کہ دہلی کے اتم نگر علاقے میں ایک کمرے سے ان افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 2اس کمرے کا کرایہ دار کے طور پر رہنے کیلئے استعمال کرتے تھے جبکہ تیسرا شخص ان سے ملنے آیا تھا۔پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔تا حال ان کی موت کو وجوہ معلوم نہیں ہو سکیں۔