اسلام آباد ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کوقانونی کارروائی کی دھمکی دیدی۔ریحام خان نے ٹوئٹ کیا کہ اگر فواد چوہدری کے پاس میرے خلاف ثبوت ہیں تو انہیں آگے لے کر جائیں لیکن وہ نہیں لے کر جائیں گے۔ ریحام خان ن نے کہا کہ فواد چوہدری کو بے بنیاد الزامات پر ضرور عدالت میں لے کرجاوں گی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں دعوی کیا تھا کہ ریحام خان کب، کہاں، کس سے اور کس کے ذریعے ملیں، ساری کہانی سامنے آ گئی۔ ریحام خان کی ملاقاتوں کے سارے ثبوت مل گئے۔ ریحام خان نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا اہتمام احسن اقبال نے کرایا۔ ملاقات کے ناقابل تردید شواہد نے ساری سازش کا پول کھول دیا کہ کتاب کی تصنیف و اشاعت کا سارا تماشا حقیقی حزب اختلاف کو گرانے کے لئے رچایا گیا۔
مزید پڑھیں:ریحام خان اور مریم نواز کی ملاقات کس نے کرائی؟