Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف نے ایم کیو ایم پاکستان کی وکٹ بھی گرادی

  اسلام آباد... تحریک انصاف نے ایم کیو ایم پاکستان کی بھی وکٹ گرا دی ۔سابق رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ عبدالرشید گوڈیل نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی۔ پارٹی کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ۔اس موقع پر عمران خان نے عبدالرشید گوڈیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کراچی میں تحریک انصاف کو تقویت ملی ہے۔ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کراچی میں پہلے سے کئی گنا بہتر کارکردگی دکھائے گی ۔تحریک انصاف کراچی واحد اکثریتی نمائندہ جماعت بن کر ابھرے گی۔ رشید گوڈیل نے کہاکہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی غریبوں کے لئے آواز اٹھانے اور ملکی مسائل کو سمجھنے والی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو 20،30 سالوں سے نظر انداز کیا جارہا ہے۔ اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ کراچی کو قومی سطح کی جماعت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے لوگو ں کی ترجیحات اب مختلف ہیں ۔کراچی کو اگر ترقی کرنی ہے تو انہیں کسی وفاقی جماعت کا ساتھ دینا ہوگا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی فیصلہ کرے گی کہ کس حلقے سے الیکشن لڑنا ہے۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی سے عمران کے مقابلے میں الیکشن لڑونگی، گلالئی

شیئر: