Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر لیاقت پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر برہم

  کراچی... تحریک انصاف کے رہنما اور اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے کراچی سے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سوشل میڈیا پر محاذ کھول دیا ۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی پر کوئی الزام یا بے ہودگی نہیں کر رہالیکن شریف النفسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔عمران خان اس کانوٹس لیں ورنہ پنڈورا باکس کھل جائے گا۔ ہروقت گالیاں ناقابل برداشت ہیں۔گالیاں دینے والے انصافینز کو بتانا چاہتا ہوں اپنی حدود میں رہیں۔ معاملہ صرف ٹکٹ کا نہیں۔ میرے شہر کراچی کی سیاسی سوجھ بوجھ کا ہے۔ مجھے ٹکٹ کی کوئی خواہش نہیں۔عمران خان کا استدلال تھا کہ میں انتخاب لڑوں۔ اسی لئے میں نے حوالہ دیا ۔ فردوس نقوی نے جو کچھ کہا مجھے اس سے اختلاف ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے وہ بات کی جو سن کر علمائے کرام تک ہنس پڑے بلکہ علامہ شبیر حسن میثمی جو ایم ایم اے کے مرکزی رہنما بھی ہیں انگشت بدنداں رہ گئے۔ انہوںنے کہا کہ فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔ مشاورت کے بعد آپ سب کو مطلع کردوں گا۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیا تھا لیکن فردوس شمیم نقوی نے مجھے میرے ہی گھر سے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا اور کچھ ایسی باتیں کیں جو میں کی عزت کوسامنے رکھتے ہوئے لکھنا مناسب نہیں سمجھتا۔ کل تک اپنا سیاسی فیصلہ قوم کے سامنے رکھ دوں گا۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف نے ایم کیو ایم پاکستان کی وکٹ بھی گرادی
 

شیئر: