انتخابات کا پہلا مرحلہ ،کاغذات نامزدگی کی آج سے وصولی
اسلام آباد.. عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز پیر سے ہو رہا ہے۔ کاغذاتِ نامزدگی آج سے وصول کئے جائیں گے۔امیداروں کی ابتدائی فہرست8 جون کو جاری ہو گی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی ا سکروٹنی 14 جون تک ہو گی۔کاغذاتِ نامزدگی 2 جون سے وصول کئے جانے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نیا نامزدگی فارم کالعدم قرار دیئے جانے کے باعث انتخابی عمل رک گیا تھا۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ۔الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ا سکروٹنی سیل تشکیل دیدیا ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن سیل کے سربراہ ہوں گے۔ نادرا، ایف آئی اے، نیب، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سے رابطہ کر کے دہری شہریت، قرضوں کی عدم ادائیگی اور انکم ٹیکس کی معلومات لی جائیں گی۔