Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکنی جلد کی حفاظت

ایک بڑا چمچ ملتانی مٹی میں تین بڑے چمچ سنگترے کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں ۔ یہ ماسک جلد کے داغ دھبے دور کرنے کے لیے بہترین ہے ۔ اس سے جلدکی زائد چکنائی دور ہوجاتی ہے ۔
نیم کے سبز پتوں کو پیس کر رات کو سوتے وقت چہرے پر لیپ کر لیں صبح ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں ۔
خشخاش کو باریک پیس کر ضروری مقدار میں دودھ ملالیں اور پیسٹ بنالیں ۔ یہ ماسک  رنگت کو نکھار کر چہرے کو دلکشی عطا کرتا ہے ۔ اس ماسک کو ہفتے میں 3 مرتبہ استعمال کرنے سے بتدریج رنگ صاف ہوتا ہے ۔
ٹماٹر میں پوٹاشیم اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے اس لیے اسے روز مرہ کی غذا کا اہم جزو سمجھا جاتا ہے ۔ اگر چہرے پر بڑے اور کھلے مسام ہو تو ان پر ٹماٹر کا ماسک لگانا مفید ہے ۔ ٹماٹر کو خوب مسل لیں ۔ اس گودے میں عرق گلاب اور لیموں کا رس ملا کر آہستہ آہستہ چہرے پر لگائیں ۔ ماسک خشک ہونے لگے تو اسے تازہ پانی سے دھولیں ۔  یہ تمام ماسک چکنی جلد کو  تروتازہ رکھنے اور اضافی چکنائی سے بچانے کے لیے بہت مفید ہیں ۔

شیئر: