Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریحام خان ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں،فواد چوہدری

لاہور... تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریحام خان کسی کے دئیے ہو ئے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔ ان کی کتاب سے تحریک انصاف اپ سیٹ ہے۔جب طلاق یافتہ بیوی اپنے سابق خاوند پر کتاب لکھے گی تو وہ یقینا اس میں دھجیاں اڑانے کی کوشش کر ے گی ۔ریحام خان کے عمران خان پر الزامات پر رد عمل میں انہوںنے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواتین کو استعمال کیا گیا ہو ۔ 1988ءمیں بینظیر اور انکے خاندان کے خلاف حسین حقانی نیٹ ورک کو استعمال کیا گیا ۔ان کی جعلی تصاویر بنا کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے گرائی گئیں ۔ اب بھی ریحام خان اور حسین حقانی کی تصاویر ساری کہانی بتا رہی ہیں کہ ہو کیا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دین میں بیوی اور شوہر کو ایک دوسرے کا لباس کہا گیا ہے لیکن ریحام خان کی جانب سے طلاق کے بعد خانگی معاملات پر گفتگو تہذیب کے بھی خلاف ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ریحام خان کو پہلے کتاب لکھنے کا خیال کیوں نہیں آیا۔ وہ الیکشن ایجنڈے پر کام کررہی ہیں بلکہ کسی کے دئیے ہوئے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں ۔ سلمان احمد نے الزام لگایا ہے کہ ریحام خان نے شہباز شریف سے ایک لاکھ پونڈ لئے وہ اس پر عدالت جائیں ۔ شہباز شریف اور مریم نواز نے احسن اقبال کے ذریعے ریحام خان سے ملاقاتیں کی ہیں اور پیسے لئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم بھی ٹیلیفون پر گانے سنانے ، گھڑیاں دینے کی کہانیاں سنانا شروع کر دیں یا ایشوز کی سیاست کرنی چاہیے۔یہ گندی سیاست نہیں کرنا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک طلاق یافتہ بیوی اپنے سابق خاوند کے بارے میں کتاب لکھے گی تو وہ اس میں دھجیاںں اڑانے کی کوشش کرے گی ۔ ریحام خان مخالفین کے ایجنڈے پر ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:ریحام خان نے قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی

شیئر: