مستونگ میں خود کش حملہ،3ایف سی اہلکار جاں بحق
مستونگ...مستونگ میں کھڈ کوچہ کے علاقہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، 3 ایف سی اہلکار جا ں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دوسرا خود کش حملہ آور ہلاک ہو گیا۔شہید ہونے والوں میں سپاہی منیر جان، سپاہی احمد جان اور سپاہی پرویز شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔دریں اثنا ءکوہلو کے علاقے میں خفیہ ا طلاع پر ایف سی نے کارروائی کرکے کالعدم بی یل اے کے3 دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا ۔