Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں موجود پاکستانی صحافی مثبت سوچ کے حامل ہیں، محمودلطیف

ریاض میں پاک میڈیا فورم کی تقریب، صحافیوں کی کارکردگی کو سراہا گیا
 ذکاء اللہ محسن ۔ ریاض
    سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف نے کہا کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی صحافی مثبت سوچ کے حامل ہیں۔انہوں نے ہمیشہ مثبت صحافتی رپورٹس کے ذریعے نہ صرف کمیونٹی ایونٹس کو نمایاں کیا ہے بلکہ سفارتخانہ پاکستان کے تحت تقریبات کو بھی خوب نکھارا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک میڈیا فورم کی تقریب "سعودی عرب میں صحافیوں کے کردار" کے موقعے پر کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت میڈیا میں نئی جدت آئی ہے اور خبر کا حصول جلد ممکن ہو گیا ہے۔سعودی عرب ملازمتوں کے حصول کے حوالے سے آج بھی یورپ اور دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ اہم ہے مگر ہمارے ملک سے جو افراد یہاں آتے ہیں ان کو یہاں کے قوانین کا علم نہیں ہوتا جس کی وجہ سے وہ پریشان ہوتے ہیں۔
     تصدق گیلانی، ساجدہ چوہدری، زاہد شریف، عابد شمعون چاند، احمد المغربی ،خالد اکرم رانااور دیگر نے بھی میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری صحافی برادری نے اہلیان ریاض کو نکھارا ہے۔گزشتہ 2 سالوں سے جس طرح تیزرفتار صحافتی سرگرمیاں دیکھنے میں آئی ہیں اس سے پہلے ایسا ممکن نہیں تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -تبوک میں شب بیداری کا انعقاد

شیئر: