مختصر نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد... 6رکنی مختصر نگران کابینہ نے منگل کو حلف اٹھا لیا ۔ صدر ممنون نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا ۔ا یوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں نگران وزیر اعظم جسٹس(ر) ناصر الملک سمیت ا ہم شخصیات نے شرکت کی ۔ ۔ حلف اٹھانے والی نگران کابینہ میں سابق گورنر اسٹیٹ بنک شمشاد اختر ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون ، معروف قانون دان بیرسٹر علی ظفر ، روشن خورشید ، محمد اعظم خان اور محمد یوسف شیخ شامل ہیں ۔ قلمدانوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔