Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھارکھنڈ: 3دن سے بھوکی خاتون نے تڑپ کر جان دیدی

گریڈیہہ۔۔۔۔۔جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع کے ڈمری علاقے میں ایک 58سالہ خاتون بھوک مری کا شکار ہوکر دم توڑ گئی۔جھار کھنڈ کے وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے بھوک سے خاتون کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔اطلاعت کے مطابق خاتون کے گھر میں اناج کا ایک دانہ بھی نہیں تھا۔ وہ گزشتہ کئی روز سے بھوکی رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔اس کے شوہر دوارکا مہتو کی 10سال قبل موت ہوچکی ہے۔ خاتون کے 2بیٹے ہیں جوگھر میں کھانے پینے کا بندوبست کئے بغیر محنت مزدوری کیلئے گاؤں سے باہر چلے گئے تھے۔ساوتری کے پاس نہ تو راشن کارڈ تھا اور نہ ہی اسے حکومتی اسکیموں سے کسی قسم کا فائدہ حاصل تھا۔بھوک سے ہونیوالی موت پر انتظامیہ میں افراتفری پھیل گئی۔ گریڈیہہ کے ڈی ڈی سی اور انچارج ڈی سی مکند داس نے بی ڈی او کو جائے وقوعہ روانہ کیا ۔ اس حادثہ پر ڈمری کے رکن اسمبلی جگر ناتھ مہتو نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔
مزید پڑھیں:-- - - -لکھنؤ: کاکوری میں دھماکہ ،2افرادہلاک ،4مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل

شیئر: