ریحام کی کتاب کے پیچھے رائیونڈ ہے ،فواد چوہدری
اسلام آباد... تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب کا بہت تذکرہ ہورہا ہے۔سیاسی حریفوں کو نیچا دکھانے کے لئے کس حد تک گر ا جا سکتا ہے۔حسین حقانی نے 1987 میں بے نظیر کی جعلی تصاویر بنوائیں۔ یہ تصاویرانتخابی مہم کے دوران ہیلی کاپٹر سے انتخابی مہم کے دوران گرائی گئیں۔1996ءمیں سیتا وائٹ ا سکینڈل سامنے لایا گیا تاکہ عمران خان کو الیکشن سے دور رکھا جاسکے ۔اب 2018ءمیں بھی یہی پروپیگنڈا شروع کردیا گیا ۔کردار کشی کی جارہی ہے مگر تمام ہتھکنڈے ناکام ہونگے ۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کے قریب جو بھی ہوتا ہے وہ مشہور ہو جاتا ہے۔عمران خا ن کا کتا شیرو بھی بہت مشہور ہے۔عمران خان کے کتے شیرو کی خبریں بھی چلتی ہیں ۔فواد چوہدری نے کہاکہ ریحام خان نے اپنی کتاب کے جزئیات کی تردید نہیں کی ۔ریحام خان نے خود انٹرویو میں کہا کہ میری کتاب میرے بیٹے اور بیٹی نے ایڈٹ کی۔ کوئی مغربی عورت بھی اپنی اولاد سے ایسی کتاب ایڈٹ کراسکتی ہے۔ کتاب کا مواد بہت گھٹیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ریحام خان کس سوچ کی مالک ہیں۔فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ الیکشن سے 60 دن پہلے یہ مہم کیوں شروع کی گئی۔ اس کتاب کا مواد قبل از وقت دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے۔ کیا اس کتاب پر پابندی نہیں لگنی چاہئیے۔؟ الیکشن کمیشن اس کتاب کا فوری طور پر نوٹس لے۔ اس کتاب کے پیچھے جاتی امرا نظر آ رہا ہے۔حنیف عباسی نے کہا تھا کہ اگر ریحام خان کی کتاب آ گئی تو کیا ہو گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال نے مریم نواز اور ریحام خان کی ملاقات کرائی۔ ریحام خان لاکھوں پونڈز کی چھٹیاں گزارتی ہیں۔ ریحام خان3 سال سے کوئی کام نہیں کررہیں ۔انکے پاس پیسے کہاں سے آرہے ہیں؟ ۔ عمران خا ن کے چاہنے والوں کو ریحام کی کتاب میں لکھی گئی بکواس سے فرق نہیں پڑتا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ریحام خان 24گھنٹے میں اس کتاب کے مواد کی تردید کریں۔ورنہ اس کتاب کے خلاف شدید ترین قانونی کاروائی کی جائے گی۔اس کتاب پر مقدمے درج ہوں گے اور کرمنلز کیسز ہوں گے۔