Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیر اعظم نے لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد..نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا ۔وزارت پاور کو بجلی کے شعبے کی پائیداریت ،مجموعی نظام کو موثربنانے اور نقصان کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔منگل کو وزیراعظم آفس میں پاورسیکٹر سے متعلق بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو موجودہ اور مستقبل قریب میں بجلی کی ممکنہ طلب بارے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 2013 میں ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد 18753میگاواٹ تھی۔ اس وقت ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد 28 ہزار704 میگاواٹ ہے۔ رمضان المبارک کے حوالے سے وفاقی کابینہ نے جس لوڈمینجمنٹ پلان کی منظوری دی تھی اس پرسختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں انتظامی اورتکنیکی مسائل جو سسٹم کے نقصانات اوربجلی چوری پر منتج ہورہے ہیںکاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاور سیکٹر سے منسلک انفورسمنٹ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے انتظامی تعاون کے حصول کیلئے کام کریگی ۔یک جامع منصوبہ تیارکرنا چاہئے تاکہ آنیوالی حکومت کو پاورسیکٹرکی کارگردگی اورپائیداریت میں بہتری لانے میں آسانی ہو۔

شیئر: