Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خدیجہ صدیقی کیس ، ملزم کی بریت کا ازخود نوٹس

اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملے کے ملزم کی بریت کا از خود نوٹس لے لیا۔مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔چیف جسٹس 10 جون کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ازخودنوٹس کیس کی سماعت کریں گے۔متعلقہ حکام کو مقدمے کے تمام ریکارڈ اور تفصیلات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے خدیجہ صدیقی کو زخمی کرنے والے ملزم شاہ حسین کو بری کرنے کے حکم دیا تھا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔سیشن کورٹ نے سزا 7 سے کم کرکے 5 سال کردی تھی۔ ملزم شاہ حسین نے سزاکے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کو مئی 2016 میں اس کے کلاس فیلو شاہ حسین نے چھریوں کے23 وار کرکے زخمی کردیا تھا ۔ اس وقت بھی معاملہ میڈیا پر آنے پر چیف جسٹس ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں:طیبہ تشدد کیس، ایک ہفتے میں اپیلوں پر فیصلے کا حکم

شیئر: