Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان نے عامر لیاقت کو بنی گالہ بلا لیا

اسلام آباد ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی میں پارٹی ٹکٹ کے معاملے اور سوشل میڈیا چلائی جانے والی مہم کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اینکر پرسن عامر لیاقت حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیںبنی گالہ بلا لیا۔عمران خان نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیار کسی ایک شخص کے پاس نہیں۔ انہوں نے عامر لیاقت سے کہا کہ پارٹی چھوڑنے سے متعلق جلد بازی میں کوئی فیصلہ کریں۔ ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین نے کپتان سے کہاکہ یہ ٹکٹ کی جنگ نہیں تھی۔ویسے بھی بعض اکاونٹس سے نفرت انگیز مہم چلائی جارہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ مجھے سب پتہ ہے کون کیا کہہ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عامر لیاقت برہم

شیئر: