Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلول میں ایک خاندان کے 7افراد ہلاک

پلول۔۔۔۔غازی آباد ، پلول ایکسپریس وے پر سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد کی موت ہوگئی جبکہ 5شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول اسپتال میں داخل کرایا۔لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے موہالی ضلع کے گاؤں کھرڑ سے ایک خاندان کے افرادپک اپ گاڑی میں سوار ہوکر اترپردیش کے شہر متھرا کے گاؤں ننگلا شیام شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ پلول کے گاؤں کٹیسرا اور امر پور گاؤں کے درمیان گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -لڑکیوں کو چھیڑا تو لگے گا 3000وولٹ کا کرنٹ!

شیئر: