Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں دہشت گرد حملہ، رینجرز اہلکار جاں بحق

  کراچی ...کراچی کے علاقے زمان ٹاون میں بدھ کی رات دہشت گردوں کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار جاں بحق اور2زخمی ہو گئے ۔ رینجرز ذرائع نے بتایا کہ سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا تو فائرنگ کی گئی۔ رینجرز حولدار الیاس موقع پر جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلر شفیق کالا، اس کے ساتھی اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں ک گرفتار کرلیا گیا۔ تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ میں فائرنگ،پولیس اہلکار جاں بحق
 

شیئر: