ولی عہد اور شیخ محمد بن زاید کی سرابراہی میں تعاون کونسل کا اجلاس
جدہ:ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور ابوظبی کے ولی عہد اماراتی مسلح افواج کے سربراہ اعلی شیخ محمد بن زاید نے سعودی ، اماراتی تعاون کونسل کے پہلے اجلاس کی سربراہی کی۔ اجلاس میں کونسل کی تشکیل اور تنظیمی ڈھانچے پر گفتگو ہوئی۔ سعودی ، اماراتی تعاون کونسل دونوں ممالک کے باہمی مشترکہ امور کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، سیاسی، عسکری اور امن وامان کے مختلف امور اور معاملات کی نگرانی کرے گا۔ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک مشترکہ جد وجہد کے ذریعہ مشترکہ اہداف حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی ، اماراتی تعاون کونسل کے قیام کا فیصلہ مئی 2016ءمیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید کی ہدایت پر ہوا تھا۔