لاہور... مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے پارلیمانی بورڈ نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور مریم نواز کو خیبر پختونخوا سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہباز شریف کو سوات سے قومی اسمبلی اور مریم نواز کو پشاور کے حلقہ29سے ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خان کی طر ح مسلم لیگ کی قیادت بھی کئی حلقوں سے الیکشن لڑنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:مریم نواز نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے