Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٓآرمی چیف کو امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون

واشنگٹن...امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پاک امر یکہ تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان میں سیاسی مفاہمت کی ضرورت اور جنوبی ایشیا میں بلاتفریق تمام دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کےخلاف کارروائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر امر یکی وزیر خا رجہ نے کہا کہ دہشتگر دی کے خلا ف پاک فوج کی قربا نیاں قابل تحسین ہیں تاہم خطے میں بلا تفر یق دہشتگردو ں کے خلا ف کا روائی کی جا ئے۔واضح رہے کہ پاکستان اور امر یکہ کے تعلقات رواں برس کے آغاز سے ہی کشیدگی کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں:نگراں وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات

شیئر: