Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرین میں سفر کے دوران حد سے زیادہ بیگیج پر جرمانہ

نئی دہلی۔۔۔ہوائی سفر کی طرح اب ٹرینوں میں سفر کرتے وقت حد سے زیادہ سامان لے جانے کے سلسلے میں ہوشیار ہنا ہوگا۔ ٹرینوں میں حد سے زیادہ لگیج لے جانے سے متعلق متعدد شکایات کے بعد انڈین ریلوے نے فیصلہ کیاہے کہ سلیپر کلاس اور سیکنڈ کلاس یا پسنجرکے مسافر بالترتیب40کلو گرام اور 35کلو گرام تک سامان آسانی سے لے جاسکتے ہیں ۔ اس سے زیادہ وزنی سامان لے جانے پر جرمانہ عائد ہوگا۔ محکمہ ریلوے کے ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلسٹی نے کہا کہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ مسافر کومقرہ حد سے زیادہ وزنی سامان لے جانے پرڈیڑھ گنا فیس ادا کرنی ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - -ملک میں اب بی جے پی مخالف لہر،اکھلیش

شیئر: